1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 14, 2024

پہلا ٹی20،آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹی20،آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیدی
پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ برسبین میں کھیلا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 29 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا استعمال کرتے ہوئے میچ کو 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر صاحبزادہ فرحان 8، عثمان خان 4، بابراعظم 3، آغا سلمان 4 جبکہ کپتان محمد رضوان اور عرفان خان نیاری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان 12، شاہین آفریدی 11 جبکہ عباس آفریدی نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ اور نتھین ایلس نے 3، 3 جبکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں