1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 12, 2024

پاکستانی اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے

پاکستانی اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اسپن بالنگ سے بیٹرز کے تگنی کا ناچ نچانے والے نعمان علی کو آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کاایوارڈلے اڑے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے سیریز میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں لی تھیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے نعمان علی، نیوزی لینڈ کے میچل سینیٹنر اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کو اکتوبر 2024 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا تھا۔نعمان علی نے کہا کہ پلئیر آف منتھ کا ایواڈ پانے پر فخر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایوارڈ سے حوصلہ افزائی اور مزید اچھی پرفارمنس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گےانہوں نے کہا کہ تاریخی پرفارمنس کے لیے سپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ویمنز ایوارڈ نیوزی لینڈ کی امیلیاا کیر کو دیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ڈی اینڈرا، نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر اور جنوبی افریقہ کی لارا وولوارٹ شامل تھیں۔ آئی سی سی کی جانب سے نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر کو خواتین کیٹیگری میں اائی سی سی لیئر آف دی منتھ منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں