1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 12, 2024

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، روہت شرما

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، روہت شرما
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اگر بی سی سی آئی نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔اس حوالے سے روہت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کاکہناتھا کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پاکستان اس بارے میں غور کر رہی ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے کسی ماڈل کو قبول نہیں کرے گا، پاکستان بھارت سے اس وقت نہیں کھیلے گا جب تک تعلقات بہتر نہیں ہوں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، اس سلسلے میں پاکستان میں گرائونڈز کی اپ گریڈیشنز کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں