1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 10, 2024

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہ آئی تو انڈیا سے کبھی کوئی میچ نہیں کھیلیں گے ، پاکستان بھی ڈٹ گیا

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہ آئی تو انڈیا سے کبھی کوئی میچ نہیں کھیلیں گے ، پاکستان بھی ڈٹ گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا، حکومت نے اس حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی اور پروپیگنڈے کا منہ توڑجواب دینےکافیصلہ کرلیا، اگربھارت نہیں آیا توپاکستان ورلڈکپ سمیت کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کرےگا۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی نے ایک مختصر سی ای میل کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کا ہر فارم پر مقابلہ کرنے اور اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا، بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستان بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرےگا۔حکومت کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہو گا، اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سمیت تمام ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، ساری ٹیمیں پہلے پاکستان آچکیں اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں آئے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو جب تک پاک، بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔حکومت کا سخت مؤقف ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتی ہے۔حکومتی ذرائع کا موقف ہے کہ اسٹیڈیم بن رہے ہیں سکیورٹی اچھی ہے بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئیں،حکومتی ذرائع کا یہ بھی موقف یے کہ اگر بھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا لیکن جب ہم بھارت سے میچ نہیں کھیلیں گے تب نقصان ان کا بھی ہوگا۔

متعلقہ خبریں