1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 8, 2024

بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھی امید نہ رکھے، چیئرمین پی سی بی

بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھی امید نہ رکھے، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے چیمئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔چیئرمین پی سی بی کا کہناتھاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں کریں گے۔ تمام ممالک پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، لیکن بھارت ہمیشہ کھیل میں سیاست کو لے کر آجاتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کوئی دستاویز دے گا تو دیکھیں گے، میڈیا پر تو کافی عرصے سے چل رہا ہے لیکن دستاویز آئے گی تو حکومت سے بات کریں گے، کوئی بھی کھیل ہو دنیا میں سیاست سے صاف ہونا چاہیے۔ امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاریاں بھرپور ہیں، انشااللہ کامیاب ایونٹ کا انعقاد کریں گے۔ کوئی بھی دستاویز آئے گی تو حکومت کے پاس لے کر جائیں گے، جو بھی فیصلہ حکومت کرے گی اس پر ہی عمل درآمد کریں گے۔ ہم کافی عرصے سے اچھا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے 2017 کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی، ٹیم آئندہ بھی خوشخبریاں دے گی، یہ جو ٹیم سالہا سال سے جیت نہیں رہی تھی ہم آپ کو جیت کردکھائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات کے حوالے سےحکام کو آگاہ کردیا ۔

متعلقہ خبریں