1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 18, 2024

ٹی 20 رینکنگ، ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر ، انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

ٹی 20 رینکنگ، ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر ، انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریاکمار یادیو ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے فل سالٹ براجمان ہیں۔پاکستان کے بابراعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے جوش انگلس 13 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر عقیل جیروم حسین ہیں، تیسرا نمبر افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، شاہین آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز میںانگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون آسٹریلیا کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد سات درجے چھلانگ لگاکر آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے جبکہ بیٹنگ رینکنگ میں بھی وہ 17 درجے چھلانگ لگا کر 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نمبر ون سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے، ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں پاکستان عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں