1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 19, 2024

پہلا ون ڈے،افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے،افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
نئی تاریخ رقم، افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقا کو شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان نےجنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرون ڈے کرکٹ میں ایک اور تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔جنوبی افریقا نے شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقا کی پوری ٹیم34ویںاوورز میں 106 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی نے 4، اے ایم غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔107رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ اوپنر رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ رحمت شاہ 8 رنز بناسکے۔اس کے علاوہ ریاض حسن اور رحمت اللہ شاہدی بھی 16،16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔4 وکٹیں گرنے کے بعد گلبدین نائب 34 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی اور افغانستان نے ہدف 26 اوورز میں حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔خیال رہے کہ یہ افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ شارجہ میں ہی 20 ستمبرکو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ خبریں