1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 19, 2024

پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے، اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، راشد لطیف

پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے، اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، راشد لطیف
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔سابق قومی کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال، کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی پر تبصرہ کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اس کو علاج کے لیے ایک پیشہ ور ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔راشد لطیف جو پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اندر مسلسل تبدیلیوں اور ٹیم کی خراب کارکردگی نے سابق کرکٹرز اور شائقین کو مایوس کیا اور کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے لیے اکسایا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو درست طریقے سے چلانے کے لیے تیکنیکی طور پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کرکٹ کے بہت سے مسائل ہیں چاہے وہ میدان میں ہوں یا میدان سے باہر۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ انہیں اگلے ماہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا ہے،اس سے قبل 2022میں اپنے آخری دورے کے دوران پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0سے شکست دی تھی۔خیال رہے حال ہی میں پاکستان کو بنگلا دیش نے اسی کی سر زمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں