1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 19, 2024

پرتگال نے فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کو نوازنے کیلئے انکی تصویر والاخصوصی سکہ جاری کردیا

پرتگال نے فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کو نوازنے کیلئے انکی تصویر والاخصوصی سکہ جاری کردیا
پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بے شمار کارنامے سر انجام دیے اب وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکی تصویر والا سکہ جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال نے قوم کے عظیم ترین کھلاڑی کو اعزاز سے نوازنے کے لیے انکی تصویر والا 7 یورو کا سکہ جاری کردیا۔سکے کو رونالڈو کی قمیض نمبر سات کی عکاسی کرتے ہوئے یورو7کا نام دیا گیا ہے جس پر رونالڈو کی تصویر کے ساتھ CR7ابھرا ہوا ہے، یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131گول کئے ہیں جوکہ کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں۔کلب مقابلوں کی بات کی جائے تو 5 بار کے بیلن ڈی اوور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 145، ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450 اور جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گول کیے،اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول کیے جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ اپنے پورے کیریئر میں 39 سالہ کرسٹایونو رونالڈو نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کے لئے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پرتگال کو یورو 2016ء میں تاریخی فتح دلانا اور 2019ء میں اے سیلیکاؤ کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ ٹرافی اٹھانا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں