1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 19, 2024

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان کے دورے پر

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان کے دورے پر
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی نقاب کشائی کردی گئی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رونمائی کے لیے رکھی گئی تاکہ شائقین دیدار کرسکیں۔ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹاس کے وقت ٹرافی کیساتھ پوز بھی دیا۔ٹرافی آج فیصل آبادا سٹیڈیم میں ڈولفنز اورا سٹالینز کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں بھی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلی جائے گی۔واضح رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ایونٹ کی میزبانی بنگلادیش کے سپرد ہے تاہم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹائے جانے کے بعد حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں