1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 19, 2024

پاکستان کے شاہ زیب نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے شاہ زیب نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 49 میں پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند نے فتح اپنے نام کرلی۔پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کومبیٹ KC-49 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی۔سنگاپور میں شاہ زیب رند نے برازیل کے فائٹر برونو روبرٹو ڈی ایسز کو شکست دی۔شاہ زیب رند نے تیسرے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے برازیل کے فائٹر کو ہرایا۔پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔ شاہ زیب رند نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ٹائٹل کے لیے انتھک محنت کی تھی۔ میرے کوچ، والدین اور دوستوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔میڈیا سے گفتگو میں شاہ زیب رند نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بین الااقوامی مقابلوں میں اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کراٹے کمبیٹ میں فائٹ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا شاہ زیب رند بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے اس سے قبل امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ بھی جیتاتھا۔اس کے علاوہ شاہ زیب رند 6 بار قومی چیمپئن بھی رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں