1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 18, 2024

ہندو انتہا پسند جماعت بھارت اور بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی

ہندو انتہا پسند جماعت بھارت اور بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی
ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلا دیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پر پریشر بڑھنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد رواں ماہ شیڈول بھارت بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر مطلع کردیا ہے۔تنظیم کا موقف ہے کہ بنگلا دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے میچز نہیں ہونے چاہئیں، جب تک مظالم نہیں رکتے کوئی میچ نہ ہونے دیں گے۔واضح رہے بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چنئی میں کھیلا جائے گا اور 12 اکتوبر تک جاری رہنے والے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچز چنئی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدر آباد میں شیڈولڈ ہیں جب کہ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ خیال رہے بھارت اوربنگلادیش کے درمیان سیریز کے تمام میچز اشتہارات کے بغیرایچ ڈی کوالٹی میںبراہ راست ٹیپمیڈ پردکھائے جائینگے۔

متعلقہ خبریں