1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 17, 2024

بھارت نےچین کوہرا کرپانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نےچین کوہرا کرپانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
بھارت نے چین کو شکست دیکر پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔بھارتی ہاکی ٹیم نے میزبان چین کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ایک صفر سے ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا۔بھارت 2011، 2016 اور 2023 میں بھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے جبکہ 2018 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح تھے۔دوسری جانب پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست دے کر 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔قومی ٹیم نے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ دو سے شکست دی، پاکستان کی جناب سے سفیان خان اور حنان شاند نے دو دو گول کیے جبکہ رومان خان نے ایک گول داغا، پاکستان کے سفیان خان کو دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو میزبان چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چین نے پنالٹی شوٹس پر پاکستان کو دو صفر سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں