1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 15, 2024

چیمپیئنز ون ڈے کپ، مارخورز نے اسٹالینز کو126رنز سے شکست دیدی

چیمپیئنز ون ڈے کپ، مارخورز نے اسٹالینز کو126رنز سے شکست دیدی
چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے میچ میں مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیکرایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں مارخورز نے اسٹالینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 231 رنز بنائے۔مارخورز کی جانب سے افتخار احمد 60 اور سلمان علی آغا 51رنز بنا کر نمایاں رہے، عبدالصمد نے 37، کپتان محمد رضوان نے 33، فخر زمان نے 20 اور کامران غلام نے 11 رنز بنائے۔اسٹالینز کی جانب سے جہانداد خان نے 4، مہران ممتاز نے 3 جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز کی پوری ٹیم 23.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اسٹالینز کی جانب سے یاسر خان نے 2 رنز بناسکے، شان مسعود اور بابر اعظم نے بالترتیب 19 اور 45 رنز بنائے، ان کے علاوہ اسٹالنز کا کوئی کھلاڈی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ مارخورز کی جانب سے زاہد محمود نے 5، سلمان آغا نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں