1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 16, 2024

ایشین ہاکی چیمپنز ٹرافی، چین نے سیمی فائنل میںپاکستان کو شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپنز ٹرافی، چین نے سیمی فائنل میںپاکستان کو شکست دیدی
ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں مقررہ وقت یں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا، میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ پر ہوا۔پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں