1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 6, 2024

بھارتی بیٹرویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی بیٹرویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ سامنے آگئی، ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فارچیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سال 24-2023 میں 66 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2 ارب 18 کروڑسے زائد) ٹیکس ادا کیاجبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 38 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔اس کے علاوہ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیئے اور سارو گنگولی نے 23 جبکہ ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔ فہرست میں صرف مشہور ٹیکس دہندگان کو دکھایا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہلی کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی مچل اسٹارک (24.75 کروڑ روپے) کی قیمت فروخت سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں