1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 6, 2024

پیرس پیرالمپکس،پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیت لیا

پیرس پیرالمپکس،پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیت لیا
پاکستان نے ایک اور میڈل جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس کے ڈسکس تھرو فائنل میں برانز میڈل جیت لیا۔پیرالمپک گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ، اُنہو ں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا۔پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 میٹر کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی، تاہم وہ ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے ، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔پاکستانی اتھلیٹ نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 52.54 کی تھرو کی لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ازبکستان کے اتھلیٹ نے گولڈ اور کینیڈا کے اتھلیٹ نے سلور میڈل جیتا جبکہ پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ یہ حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے۔انہوں نے اس سے قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں