1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 22, 2024

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 3 نام بھجوادیے

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 3 نام بھجوادیے
نئے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے تین نام کمیٹی کو بھجوا دیئے۔میڈیارپورٹش کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے ہیں۔وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لئے مانگے گئے تھے۔چیف جسٹس کیلئے بھیجے گئے 3 ناموں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے۔سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

متعلقہ خبریں