1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 29, 2024

تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ چیلنج کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے 30 ستمبر کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کردی۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ملاقات الیکشن ٹریبونلز کی تبدیلی کی وجہ نہیں بن سکتی، الیکشن ٹریبونل کا جج کون ہوگا یہ فیصلہ چیف جسٹس کا اختیار ہے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ چار اپریل کو لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار نے چھ الیکشن ٹریبونلز کو نوٹیفائی کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد الیکشن ٹریبونلز کیلئے حاضر سروس ججز کے نام واپس ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب الیکشن ٹربیونلز فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی جبکہ درخواست مختلف حلقوں کے 4 امیدواران کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون سے مطابقت نہیں رکھتا، سپریم کورٹ نے میرٹس جانچے بغیر ہی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا، سپریم کورٹ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو متفقہ فیصلہ کی ہدایات کی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ آئینی معاملہ میں چیف جسٹس کواتفاق رائے پیدا کرنے ہدایات جاری نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار کی رپورٹ پر فیصلہ دیا، لاہور ہائیکورٹ کی رپورٹ نہ سامنے لائی گئی نہ اس پر مؤقف سنا گیا۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے کہ ٹربیونلز کی تشکیل اور نام دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔یاد رہے کہ 30ستمبر کو سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونے کو مدنظر نہیں رکھا، اگر ملاقات نہ ہونا مدنظر رکھتے تو ایسا فیصلہ نہ کیا جاتا۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تنازع جب آئینی اداروں کے مابین ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر کسی فورم پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں