1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 1, 2024

آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ، امریکی اخبار کا دعویٰ

آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ، امریکی اخبار کا دعویٰ
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔امریکی میڈیاکی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے پہلے ایران، عراقی ملیشیا کے ذریعے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں