1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 30, 2024

سابق امریکی صدرجمی کارٹر 100 سال کی عمر میں چل بسے

سابق امریکی صدرجمی کارٹر 100 سال کی عمر میں چل بسے
سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمرمیں چل بسے۔خبر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا انتقال اتوار کی دوپہر جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا۔ان کی عمر 100 برس تھی۔جارجیا کے مونگ پھلی کے کاشتکار جمی کارٹرامریکا کے39 ویں صدر تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔انہوں نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔بحیثیت صدرجمی کارٹر خراب معیشت اور ایران یرغمالی بحران سے نمبرد آزما رہے، انہوں نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کے لیے ثالثی کی۔یہی وجہ تھی کہ جمی کارٹر کو 2002 میں امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹرکے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا ہے، سابق امریکی صدر کے انتقال پر پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا، جمی کارٹر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے، جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔

متعلقہ خبریں