1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 5, 2024

اگلا صدر کون؟امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے، صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی

اگلا صدر کون؟امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے، صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی
امریکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ فیصلے کی گھڑی آگئی، امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی۔صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 کروڑسے زائد افراد پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں ، نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔جارجیا میں 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ووٹ کاسٹ ہوگئے، ٹیکساس اور فلوریڈا میں 47،47 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن میں 435 ایوان نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا، 33 سینیٹرز اور 13 گورنرز کا بھی چناؤ ہوگا۔ڈیمو کریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ریاست مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کر دیا، صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق مختلف اگر انتخابی سروں کے نتائج کو دیکھا جائے تو قومی سطح پر کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہیں۔امریکی انتخابات میںدنیا کی نظریں سوئنگ اسٹیٹس پر مرکوز ہیں، امیدواروں کے متضاد دعوے، معلق ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، الیکٹورل کالج میں کاملہ ہیرس کو مجموعی طور پر 224 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں