1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 22, 2024

جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش،16جوان شہید،8دہشت گردہلاک

جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش،16جوان شہید،8دہشت گردہلاک
جنوبی وزیرستان میں خوارج کے چیک پوسٹ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 16 جوان شہید جبکہ 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20-21 دسمبر کی درمیانی رات، خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اعلامیے کے مطابق دہشت گردوںکی اس کوشش کو سیکیورٹی فورسزنے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے سولہ بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اوربہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں