1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 22, 2024

وزیراعظم نےپی ٹی آئی سے مذکرات کیلئے حکومتی اتحاد کی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم نےپی ٹی آئی سے مذکرات کیلئے حکومتی اتحاد کی کمیٹی تشکیل دے دی
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران متوقع ہیں، مذاکرات کہاں ہوں گے حکومتی کمیٹی اس کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں