1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 22, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگاتین ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی ہے۔پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کی پوری تیاری ہے جبکہ پروٹیز بھی آخری میچ جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔گزشتہ روز میچ کیلئے قومی اسکواڈ نے بارش کے سبب ان ڈور پریکٹس سیشن کیا تھا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ اسپنرز نے بھی نیٹ سیشن کیا۔خیال رہے پاکستان نے پہلا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے جیتا تھاجبکہ دوسرا میچ یکطرفہ رہا جس میں قومی ٹیم نے 81 رنز سے کامیابی حاصل کی۔آج سیریز کا تیسرا اورآخری ون ڈےمیچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تمام میچز اشتہارات کے بغیرایچ ڈی کوالٹی میں اشتہارات کے بغیر براہ راست ٹیپمیڈ پردکھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں