1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 22, 2024

تیسرا ون ڈے،جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے،جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔پاکستان نے 3.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنزبنائے ہیں، صائم ایوب 6 اور بابراعظم 4 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔قبل ازیںجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے میں جوہانسبرگ میں مدمقابل ہیں جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں اور عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد ڈراپ کیےگئے ہیں۔قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم،کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔واضح رہے پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں