1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 25, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارجوش و خروش سے منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارجوش و خروش سے منا رہی ہے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے اپنا تہوار بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کیلئے کرسمس ٹری سجا لئے، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے، جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کررہے ہیں۔کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔حیدرآباد میں رات گئے سینٹ فرانس چرچ میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب ہوئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔اسلام آباد میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجاوٹ کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجا لیے،کرسمس کے موقع پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی چرچز اور گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، مسیحی برادری نے گھروں کو کرسمس ٹریز سے مزین کرلیا۔دوسری جانب سانتا کلاز خوشیاں بکھیرنے کیلئے سفر پر نکل پڑے، اسپتال میں بچوں کو تحائف دینے کے انوکھے انداز کے باعث ٹیکساس میں ڈرون سے بنے سانتا کلاز توجہ کا مرکز بن گئے، روم میں بازاروں اور شاہراہوں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔نیویارک، لندن، پیرس، ٹورنٹو اور میکسیکو سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں تقریبات ہوئیں، مسیحی برادری مذہبی تہوار کو بھرپور انداز سے منانے میں مصروف ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں، بازاروں میں کرسمس کی روایتی سجاوٹ،دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کا جشن منایا گیا۔ دمشق کے گرجا گھر میں بھی دعائیہ تقریب،لندن میں کرسمس کی روایتی گوشت نیلامی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پرعیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی گئی۔

متعلقہ خبریں