1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 25, 2024

بابائے قوم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سےمنایا جارہا ہے

بابائے قوم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سےمنایا جارہا ہے
یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران ۔۔ بابائے قوم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میںملی جوش وجذبےسے منایا جارہا ہے،آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی، پھر لندن سے قانون کی ڈگری لی، قائداعظمؒ نے سیاست کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا۔1913ء میں محمد علی جناحؒ نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، الگ مسلم ریاست کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی۔یوم قائد کی مناسبت سے شہر شہر تقریبات کا انعقاد کر کے بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد، دانشمندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب مزار قائد اعظم پر منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چودھری (ہلال امتیار ملٹری) نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔اس سے قبل، پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئیر وزیر شرجیل میمن، صوبائی کابینہ کے ارکان، عسکری و سول حکام سمیت اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔مزار قائد پر حاضری کے موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔دوسری جانب صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں