1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 26, 2024

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں پر 82 رنز بنالیے

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں پر 82 رنز بنالیے
جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 211 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کامران غلام 54 اورمحمد رضوان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سلمان آغا 18 رنز بناسکے، عامر جمال نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، خرم شہزاد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے، ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کو ابھی 129 رنز کا خسارہ پورا کرنا باقی ہے اور اس وقت کریز پر ایڈن مارکرم 47 اور کپتان ٹیمبا بووما 4 رنز کے ساتھ موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں