1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 27, 2024

پہلاٹیسٹ، جنوبی افریقا کی ٹیم301 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 90 رنزکی برتری

پہلاٹیسٹ، جنوبی افریقا کی ٹیم301 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 90 رنزکی برتری
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا مزید 2 رنز کا خسارہ باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پروٹیز کو گرین شرٹس پر 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، پاکستان نے دوسری اننگز کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالیے۔سنچورین میں ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے 82 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، کپتان ٹیمبا باووما اور ایڈین مارکرم نے چوتھی وکٹ پر 70 رنز جوڑے، باووما 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ پر مارکرم اور بیڈہنگھم کے درمیان 42 رنز کی شراکت ہوئی، بیڈہنگھم نے 30رنز بنائے، ویرینی اور مارکو ینسین دو، دو اور رابادا 13 رنز بناسکے۔آخری وکٹ کی شراکت میں بوش اور پیٹرسن نے 47 رنز کا اضافہ کیا، کوربن بوش نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے ۔جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنزبناکر آؤٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، دو کھلاڑیوں کو عامر جمال نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز صائم ایوب اور شان مسعود نے کیا تاہم دونوں کھلاڑی 28، 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کامران غلام 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے جانب سے مارکو جینسن نے 2 اور رباڈا نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں