1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 27, 2024

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز
پاکستان ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی بابراعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 4، 4 ہزار رنز بنا کر دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بابراعظم پہلی اننگز میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کر لیے تاہم وہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے۔بابر اعظم ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بلے باز ہیںاس سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں