1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 30, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان،انٹر بینک میں ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان،انٹر بینک میں ڈالر سستا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںآج کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان سامنے آرہاہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 49 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پرا سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر7 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر277 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں