1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 30, 2024

آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو قانون کے مطابق ہٹائیں گے، کراچی پولیس چیف

آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو قانون کے مطابق ہٹائیں گے، کراچی پولیس چیف
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو پھر قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے۔جاوید عالم اوڈھوکاکہناتھاکہ افسران کو ہدایات دے دی ہیں، مغرب سے پہلے سڑکوں کو کلیئر کردیں گے، کسی نے ریاست کی رٹ کے نفاذ میں مزاحمت کی تو سختی سے نمٹیں گے۔گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے،کوشش ہے آج رات تک انہیں ہٹادیا جائے،کراچی کے شہریوں کو ریلیف دیں گے، تین دن سے انہوں نے بہت بھگتا، اب تک ہم نرمی سے بات کر رہے تھے، اب جو نہیں ہٹے گا، اسے قانون کے مطابق ہٹائیں گے۔جاوید عالم اوڈھو کاکہناتھا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب بات نہیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب کے بعد دھرنے پر سختی کریں گے، اب تک ہم نرمی کے ساتھ بات کرتے رہے ہیں، احتجاج کے نام پر شہر کا نظام مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، سڑکیں کلیئر کرانے کے لیے افسران کو ہدایات دے دی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کراچی کےلوگوں نے 3 دن بہت بھگت لیا ہے، اب ہم سختی کریں گے، دھرنے والوں کی مہربانی ہے کہ انہوں نے بڑی شاہرائیں کھول دی ہیں۔کراچی میں کرائمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ساڑھے پانچ سو گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مالکان کو حوالے کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 24 فیصد کمی آئی ہے۔ چند دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ علاقوں میں اچھے ایس ایچ اوز لگیں گے۔ کراچی پولیس کے چیف نے کہا کہ 2024 میں دسمبر کا مہینہ شہر قائد میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے سب سے بہتر رہا، رواں ماہ سب سے کم گاڑیاں چھیننے یا چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر اور غربی میں ٹریفک حادثات درد سر بنے ہوئے ہیں، یہاں صنعتی علاقوں کا ٹریفک زیادہ ہے، ہم نے بہت زیادہ ٹرک اور ڈمپر بند بھی کیے ہیں، مقدمات بھی درج کررہے ہیں، ٹرانسپورٹ عہدیداروں نے ملاقاتیں بھی کی ہیں، ہم نے واضح کیا ہے کہ شہر میں اسپیڈ کم کریں، ورنہ کارروائی جاری رہے گی، صرف چالان پر اکتفا نہیں کریں گے۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شہر میں جرائم کا فیگر بہت تنگ کرتا ہے، اس سال موبائل فون چھپنے میں 30 فیصد کمی آئی ہے، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 104افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں