1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 16, 2024

یہ ملک تباہ کررہے ہیں،آئینی ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

یہ ملک تباہ کررہے ہیں،آئینی ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔ یہ قاضی فائز عیسیٰ کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا، یہ ملک سے قانون کی حکمرانی ختم اور جمہوریت کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیوں کہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے، نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے، ان کو پتا ہے قاضی فائز عیسیٰ گیا تو انسانی حقوق کی پٹیشنز سُنی جائیں گی اسی ڈر سی یہ ملک تباہ کر رہے ہیں، عوام کو اپنے حقوق اور عدلیہ کو بچانے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، میں ججز اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، لاہور میں پرامن جلسہ و تاریخی احتجاج کریں گے کیوں کہ یہ ہمارے مُلک کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔عمران خان کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا۔ الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ججز کو دھمکیاں،لوگوں کو اغوا کرنا، رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا، نیب ترامیم میں انہوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروا کر اپنی چوری کو تحفظ دیا، یہ سب کچھ ملکی مفاد کے خلاف ہو رہا ہے، ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے، اشرافیہ کا مفاد اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں، 6 ماہ میں 4 ہزار پاکستانی کمپنیاں دبئی میں رجسٹرڈ ہوئیں، ان کو تو فرق نہیں پڑنا ان کا پیسہ اور جائیدادیں باہر ہیں، محسن نقوی کی اہلیہ کی 500 ملین ڈالر کی پراپرٹی دبئی لیکس میں سامنے آئی اب ہم قرضے لیکر ملک چلارہے ہیں اسی لئے مہنگائی قابو میں نہیں آرہی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اپنے حقوق اور عدلیہ کو بچانے کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا، میں ججز، عدلیہ اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ قاضی فائز کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں ہم اسکے خلاف خاموش رہیں گے، ہم اسکے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے، لاہور میں 21 تاریخ کو پرامن جلسہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں