1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 16, 2024

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونا خریدنا خواب بن گیا،پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوا ہے۔1700 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپےکا ہوگیا ہے۔دس گرام سونا 1458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپےکا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے2587 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں