1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 16, 2024

کراچی میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیاگیا

کراچی میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیاگیا
کراچی میں ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر کراچی میں ایم اے جناح روڈ سمیت اہم سڑکیں بند ہوں گی۔عید میلادالنبیؐ کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، اس دن کی مناسبت سے سیرت النبی ؐ کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا، ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے، لنگر تقسیم اور کیک کاٹے جائیں گے، ملک بھر میں گلی محلوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبک سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں اور گلیاں بند ہوں گی،اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت جلوس کی نگرانی و سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 4 ہزار 332 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 87 سینئر افسران سمیت 706 اے ایس آئیز و ایس آئیز ، 3 ہزار 374 ہیڈ کانسٹیبلز و کانسٹیبلز کو تعینات کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں سمیت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز اور ماہر نشانہ باز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستے اور اس سے منسلک گلیاں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ یونیورسٹی روڈ سے نیو ایم اے جناح روڈ آنےکیلئے جیل فلائی اوورکے نیچے سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔لسبیلہ بزنس ریکارڈر روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح یا جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا، تمام گلیاں، بہادر یار جنگ، گرو مندر مکمل طور پر تمام ٹریفک کےلئے بند رہیں گی۔شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کوسوسائی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پریس کلب سےعبداللہ ہارون روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔نشترروڈ، رنچھوڑ لائن سے کھارادر آنے والی ٹریفک کو لی مارکیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو موسیٰ لین، کھڈہ مارکیٹ کی جانب بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں