1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 15, 2024

آریان خان نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، اننیا پانڈے کا انکشاف

آریان خان نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، اننیا پانڈے کا انکشاف
بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان انھیں اور سہانا خان کو نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنی سائبر تھرلر فلم سی ٹی آر ایل کی پروموشن کے دوران بچپن کی یادوں اور اپنے وِلاگنگ کے شوق کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔اننیا پانڈے نے حال ہی میں نیٹ فلکس تھرلرفلم سی ٹی آرایل میںاداکاری کے جوہر دکھائی ہیں، یہ فلم مصنوعی ذہانت اور کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن خود مختاری سے متعلق ہے۔فلم کی ایک حالیہ پروموشن کے دوران اننیا نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی وِلاگنگ کا شوق رکھتی تھیں اور ہر دن کی تفصیلات ریکارڈ کیا کرتی تھیں، مگر ان ویڈیوز کو کبھی آن لائن پوسٹ نہیں کیا۔انہوں نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سنایا اور کہا کہ آریان اکثر انہیں، اپنی بہن سوہانا خان اور ان کی دوست شانایا کپور کو دھمکایا کرتے تھے کہ اگر وہ ان کے کہنے پر کام نہیں کریں گی تو وہ ان کے وِلاگز آن لائن لیک کر دیں گے۔اننیا نے بتایا،میں اپنی روزمرہ کی زندگی کی ویڈیوز ریکارڈ کیا کرتی تھی، اور آریان ہمیں دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہم ان کے کام نہ کریں تو وہ یہ ویڈیوز لیک کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکثر میک اپ ویڈیوز بنایا کرتی تھیں، اور آج بھی جب وہ تیار ہو رہی ہوتی ہیں تو آئینے کے سامنے خود سے بات کرنے لگتی ہیں۔اننیا نے مسکراتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب کم عمری کے مذاق تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں اننیا نے ایک شو میں یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں آریان خان پر بچپن میں کرش تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کرش کبھی آگے کیوں نہیں بڑھ سکا۔یاد رہے کہ اننیا پانڈے ،شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بچپن سے گہری دوستیں ہیں اورآریان خان سہانا سے بڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں