1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 17, 2024

معروف اداکارہ طوبیٰ انور کی نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

معروف اداکارہ طوبیٰ انور کی نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ طوبیٰ انوار کی سیاہ ساڑھی میں دلکش ادائیں مرکز نگاہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی نئی پوسٹ دیکھ کر ان کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بلیک ساڑھی میں بنایا فوٹو شوٹ سامنے آیا ہےجس میں وہ اور بھی دلکش نظر آرہی ہیں۔طوبیٰ انوار کا یہ شوٹ فوٹوگرافر رضوان حق نے کیا جبکہ دیدہ زیب ساڑھی امشا بائے عظمیٰ بابر کا شاہکار ہے، اداکارہ کی لُک کو بہتر بنانے میں میک اپ آرٹسٹ استیل بھٹی نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا اور اسٹائلنگ سے اداکارہ کو مزید دلکش دکھانے کا خاص اہتمام کیا۔کیپشن میں اداکارہ نے بلیک ہارٹ ایموجی کے ساتھ اسپارکل ایموجی کا اضافہ کیا اور لُک کی تفصیل کیساتھ کیپشن کے اختتام میں ہیش ٹیگ ’طوبیٰ انوار‘ شامل کیا۔طوبیٰ انوار کے مداح بھی ان کی یہ ادائیں دیکھ کر تعریف کیے بنا نہیں رہ پا رہے۔انسٹاگرام میں مداحوں نے ان پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے، ایک صارف نے ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر کہا کہ آج سے ان کا کرش اپڈیٹ ہو گیا ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ طوبیٰ بے بی باجی کی تمام بہوؤں میں سب سے پیاری ہے۔

متعلقہ خبریں