1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 22, 2024

برٹنی اسپیئر نے خود سے شادی کرنے کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیا

برٹنی اسپیئر نے خود سے شادی کرنے کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیا
معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر نے تین ناکام شادیوں کے بعد خود سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی مشہور پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئر نے اپنے آپ سے ہی شادی کا اعلان کرکے اپنے پرستاروں کو حیران کردیا۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کے لباس میں تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خود سے شادی کا اعلان کیا جب کہ ویڈیو میں ان کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ لیے دیکھا گیا۔گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے۔واضح رہے کہ برٹنی اسپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، 2004 میں برٹنی نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی تھی برٹنی کی پہلی شادی محض 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے کیون فیڈلائن سے شادی کی تھی، یہ شادی 3 سال تک چل سکی تھی۔بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ شادی کی تھی تاہم شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں