1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 17, 2024

دوسرےٹیسٹ کاتیسراروز،انگلینڈ کوجیت کیلئے261رنز جبکہ پاکستان کو8وکٹیں درکار

دوسرےٹیسٹ کاتیسراروز،انگلینڈ کوجیت کیلئے261رنز جبکہ پاکستان کو8وکٹیں درکار
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لیےاور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا جس میں پاکستان کے دوسری اننگز کے اختتام پر 297 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا۔ دن کے اختتام پر انگلینڈ کا مجموعی اسکور 36 رنز ہے جبکہ اس کے 2 بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں۔قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ایک رنز پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر پر ساجد علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 11 رنز پر گری جب زک کراولی 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں