1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 18, 2024

پاکستانی اسپنرساجدخان اورنعمان علی نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستانی اسپنرساجدخان اورنعمان علی نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا
قومی ٹیم کے اسپنرز نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان کے اسپن بولرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے 2 اسپن بولرز نے حاصل کیں۔ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کی، یہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی 3 سال بعد پہلی فتح تھی۔ملتان ٹیسٹ میچ میں نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان 1972 کے بعد ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لینے والی پہلی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے ان ہی 2 اسپنرز نے حاصل کیں اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چھٹا موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو 2 بولرز نے آؤٹ کیا۔پاکستان نے 1956ء کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا اور اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 آؤٹ کیے تھے۔فضل محمود نے اس میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں