1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 17, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں ہیڈکوچ اور کپتان کا اختیار ختم کر دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں ہیڈکوچ اور کپتان کا اختیار ختم کر دیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کے اختیار کو ختم کردیا گیا، پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے کپتان، کوچ اور نان ووٹنگ ممبرز کو نکال دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل کردی، سلیکشن کمیٹی کی تعداد 7 سے کم کرکے صرف 5 ارکان تک محدود کردی گئی۔بورڈ نے گزشتہ ہفتے 7 سلیکٹرز کے ساتھ کمیٹی میں 4 نان ووٹنگ اراکین کو بھی شامل کیا تھا تاہم اب پی سی بی نے ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں صرف 5 اراکین شامل ہیں جس میں کپتان اور ہیڈ کوچ شامل نہیں۔بورڈ کا بتانا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے 5 اراکین میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ شامل ہیں جب کہ پی سی بی نے نان ووٹنگ اراکین بھی ختم کردیئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پلیئنگ الیون میں بھی سلیکٹرز کا کردار بڑھا دیا گیا ہےکپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی لیکن حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہوگا، سلیکٹرز ہی پلیئنگ الیون کو کوچ اور کپتان کی مشاورت سے حتمی شکل دیں گے۔

متعلقہ خبریں