1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 18, 2024

ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرا کرسیریز برابرکردی

ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرا کرسیریز برابرکردی
پاکستان نے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے ساتھ ساتھ تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رنز کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔یہ پاکستان ٹیم کی مسلسل 6ناکامیوں کےبعدپہلی کامیابی ہے،نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 11وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی کی دوسری اننگزمیں8،پہلی اننگزمیں 3وکٹیں لیں۔

متعلقہ خبریں