1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 17, 2024

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہرا دیا
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا ویمنز نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔ جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14 گیندوں قبل حاصل کرلیا،اینیک بوش نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان لورا وولوارڈٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل (کل) جمعہ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔جبکہ فائنل 20اکتوبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں