1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 21, 2024

ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے

ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے
ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کے ناقد اورمعروف مذہبی رہنما فتح اللّٰہ گولن 83 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے۔ترک میڈیا اور گولن سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فتح اللّٰہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ شب اسی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ فتح اللّٰہ کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا، ان کے والد امامِ مسجد تھے جبکہ والدہ بچوں کو قرآن پڑھاتی تھیں ، انہوں نے ایک مدرسے تعلیم حاصل کی اور مسجد کے امام اور خطیب کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ فتح اللّٰہ خاصہ عرصہ ازمیر میں خطیب رہے اور انہوں نے وہیں سے اپنے دینی دعوتی کام کا آغاز کیا ، ان پر 2016ء میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام لگایا گیا تھا۔واضح رہے کہ فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف فوجی بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد ترکی میں فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسی دوران ترک صرر نے ان کی ترکیہ کی شہریت بھی چھین لی اور امریکہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔ جبکہ دوسری طرف فتح اللہ گولن اپنے خلاف لگائے گے ان الزامات کی تردید کرتے رہے۔فتح اللہ گولن تعلیمی انقلاب کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی کے خواہش مند تھے۔ جس کے لیے دنیا بھر ماڈل اسکولز قائم کیے اور تدریس و اشاعت کے ادارے بھی قائم کیے۔ فتح اللہ کی کتب اور خطاب پر مشتمل کتابچوں کی تعداد 44 ہے جن میں سب سے مشہور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لکھی گئی کتاب ہے۔

متعلقہ خبریں