1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 22, 2024

میا خلیفہ کی عمر درازی کیلئے کروا چوتھ کاورت رکھنے والے بزرگ کی ویڈیو وائرل

میا خلیفہ کی عمر درازی کیلئے  کروا چوتھ کاورت رکھنے والے بزرگ کی ویڈیو وائرل
بھارت میں منائے جانے والی ہندو رسم کروا چوتھ خطرناک حد تک شدت اختیار کرگئی۔سوشل میڈیا پر کروا چوتھ منانے والے ایک بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کر دیا تو بہت سے صارفین کیلیے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگئی۔بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک میں بروز اتوار 20 اکتوبر کو کروا چوتھ کا ہندو تہوار منایا گیا، اس دن خواتین اپنے شوہروں کی لمبی صحت منداور طویل زندگی کے لیے ورت رکھتی ہیں اور سارا دن کچھ کھاتی پیتی نہیں ہیں۔رات کو جب چاند نکلتاہے تو بیوی اپنے شوہر کی آرتی اتارتی ہے اور چھنی میں سے چاند کو دیکھنے کے بعد اپنے جیون ساتھی کو دیکھتی ہے اس کا مطلب ہے جتنے سوراخ چھنی میں ہوتے ہیں اتنے ہی سال شوہر کی زندگی بڑھتی ہے اور اس کے بعد شوہر اپنے ہاتھوں سے بیوی کو پانی اور پرشاد کھلاتا ہے اوراس کے ساتھ کرواچوتھ کا ورت پورا ہوتا ہے۔یہ تہوار شادی شدہ جوڑوں کے لیے مخصوص رسم سمجھی جاتی ہے، تاہم آج کل غیرشادی شدہ ہندو لڑکیاں بھی اپنے بوئے فرینڈ یا منگیتر کے لیے ورت رکھتی ہیں۔جہاں بھارت بھر میں ہندوؤں نےکروا چوتھ جوش و خروش سے منایا وہیں ایک بزرگ بھارتی شہری نے سابق پورن اسٹار میا خلیفہ کے لیے کروا چوتھ کا ورت رکھ کر سب کی توجہ حاصل کرلی ،بھارت میں ایک بزرگ نے غیر اخلاقی فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ کیلیے کروا چوتھ کا ورت رکھ کر صارفین کو صدمے میں ڈال دیا جس کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔کہرام مچاتی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک بزرگ شخص گھر کی چھت پر روایتی تھالی کو چھلنی اور مٹی کے چراغ سے پکڑے ہوئے ہیں جیسا کہ ہندو خواتین رسم کو انجام دیتی ہیں۔پھر معمول کی رسم ادا کرتے ہوئے بزرگ آدمی ’چھلنی‘ کے ذریعے چاند کو دیکھتا ہے اور پھر وہی چھلنی دیوار پر لگی میا خلیفہ کی تصویر کے سامنے کرلیتا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت ڈراؤنا ہے، ایک بزرگ شخص نے میا خلیفہ کے لیے ورت رکھ لیا، یہ دنیا میں کیا کیا ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں