1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 22, 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فرنچ فرائز بیچتے ہوئے ویڈیو وائرل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فرنچ فرائز بیچتے ہوئے ویڈیو وائرل
سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فرنچ فرائز بیچتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔انتخابی امیدوار خواہ کہیں کے ہوں اور کوئی بھی ہوں، زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے عجیب و غریب یا اوٹ پٹانگ حرکتوں سے باز نہیں آتےایسا ہی کچھ رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار و سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ اتوار کو پنسلوانیا میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے جب وہ میکڈونلڈز کے ایک آؤٹ لیٹ میں چپس خود تل کر گاہکوں کو بیچتے نظر آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر انتخابی مہم کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں وہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں انتخابی مہم کے دوران معروف فاسٹ فوڈ برانچ کا دورہ کرتے اور وہاں پر عملے کی مدد سے فرینچ فرائز تیار کر کے کسٹمرز کو پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کو اس ویڈیو میں معروف فاسٹ فوڈ کے عملے اور برانچ کے باہر جمع ہونے والے اپنے حمایتی شہریوں سے گفتگو کرتے بھی نظر آ رہے ہیں جہاں انہیں صدارتی انتخاب میں اپنی مخالف ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس پر طنز کے تیر برساتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سابق امریکی صدر نے دراصل یہ اقدام اپنی حریف جماعت ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کےمڈل کلاس پس منظر رکھنے کے دعووں کو چیلنج کرنے کیلئے کیا تھا۔کملا ہیریس اپنی انتخابی مہم اور تقاریر میں اکثر اس بات کا حوالہ دیتی ہیں کہ زندگی کے مشکل ادوار میں وہ میکڈونلڈز میں بھی کام کرچکی ہیں۔اُنہوں نے فاسٹ فوڈ برانچ کے عملے سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی یہاں کام کرنا چاہتا تھا لیکن میں نہیں کر سکا، اب میں صدارتی انتخاب میں ایک ایسی خاتون کے خلاف کھڑا ہوں جنہوں یہ کام کرنے کے بارے میں ایک بالکل جھوٹی کہانی سنائی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے فرنچ فرائز اپنے کسٹمرز کو دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہاں کام کرتے ہوئے بہت مزہ آ رہا ہے۔میکڈونلڈز میں چپس تلنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اب میکڈونلڈز میں کملا سے 15 منٹ زیادہ کام کرلیا ہے۔اس دوران ایک رپورٹر نے پوچھا کہ وہ کملا ہیرس کو انکی 60ویں سالگرہ کے موقع پر کیا پیغام دینا چاہیں گے؟ جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ میں کہوں گا ہیپی برتھ ڈے کملا! میرا خیال ہے کہ میں انہیں کچھ پھول بھی دوں گا۔اس موقع پر ٹرمپ نے ڈرائیو تھرو ونڈو کے ذریعے گاہکوں سے بھی بات چیت کی، اُن کا کہنا تھا کہ یہاں موجود لوگوں کی بھیڑ دیکھیں، وہ بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے پاس امید ہے، انہیں امید چاہیے۔

متعلقہ خبریں