1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 21, 2024

فخرزمان کے بعد محمد عامر بھی بابراعظم کے حق میں بول پڑے

فخرزمان کے بعد محمد عامر بھی بابراعظم کے حق میں بول پڑے
اوپنر فخر زمان کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بھی سابق کپتان بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سے تنقید کرنے والوں پر سخت تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس گھٹیا سوچ کو ختم کریں کہ بابراعظم ٹیم میں نہیں تھا یا وہ ٹیم میں نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔ محمد عامر نے اس سوچ کی مذمت کی کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں جیت حاصل کی۔محمد عامر نے واضح کیا کہ ٹیم کی کامیابی کا راز بہتر حکمت عملی اور ہوم گراؤنڈ کے فوائد میں ہے۔ انہوں نے کہا،ہم نے اس لیے جیت حاصل کی کیونکہ ہم نے بہتر کھیل پیش کیا، نہ کہ بابر کی غیر موجودگی کی وجہ سے۔عامر نے مزید کہا کہ لوگوں کو اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ہاں، ان کی کارکردگی پر اعتراض کرنا جائز ہے، مگر ذاتی حملے کرنا نامناسب ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں