1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 21, 2024

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرادیا

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرادیا
ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرادیا۔ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 185رنز بنائے، عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 111 رنز بناسکی۔الامارت کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم 48 کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ روحیل نذیر نے 41 اور عرفان منہاس نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی، 20 گیندوں پر 41 رنز بنانے اور دو کیچ پکڑنے پر روحیل نذیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان شاہینز کی ٹیم 23 اکتوبر بروز بدھ متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔خیال رہے عمان کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان گروپ بی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے ، یاد رہے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں