1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 22, 2024

پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی نے پاکستان کوگرین سگنل دیدیا

پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی نے پاکستان کوگرین سگنل دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کیلئے پرعزم ہے اور اس میگا ایونٹ کی تیاریوں سے آئی سی سی بھی مطمئن ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے آسی سی سی نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی شریک ہوئے، آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی حکام نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کو یقین دلایا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر تزئین و آرائش کا کام ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی، فائنل 9 مارچ کو مقرر کیا گیا ہے، 10 مارچ کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گا۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔دوسری جانب دبئی میں منعقدہ 4 روزہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ اختتام پذیرہوگئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی ہے۔اسکاٹ وینانک بطور نمائندہ فل ممبر اور اسکاٹ ایڈورڈز بطور نمائندہ ایسوسی ایٹ کمیٹی کا حصہ ہونگے،آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ،ڈاکٹر جان مکلین آئی سی سی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ہونگے۔ویمنز کرکٹ کے فیوچر ٹور پروگرام 2029-2025 کی منظوری بھی دی گئی ،آئی سی سی جلد ویمنز کرکٹ کا ایف ٹی پی جاری کرےگا،ویمنز رینکنگ کی سالانہ رینکنگ جاری کرنے کی تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔سالانہ ویمنز رینکنگ اب یکم اکتوبر کے بجائے یکم مئی سے جاری ہوگی،ویمنز ٹیموں کو سال میں کم سے کم 6کے بجائے 8میچز کھیلنے ہوں گے۔2025سے 2028 کے درمیان ایسوسی ایٹ ممبرز میں سالانہ 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایاجائے گا،ان ٹورنامنٹس میں 24 ٹیمیں ہاتھ ویز کے ذریعے شامل ہونگی،آئی سی سی اس حوالے مزید تفصیلات جلد جاری کریگا۔ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں 2 ایسوسی ایٹ ٹیمیں شامل ہونگی ،باقی ٹیموں کا تعین آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ جاری ہونے پر کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں